اوکاڑہ۔ گرفتار ایڈیشنل سیشن جج عبدالجبار کے خلاف قتل اقدام قتل کی دفعات سمیت دو مقدمات سٹی رینالہ پولیس میں درج کیے گئے تھےایڈیشنل سیشن جج کو ڈی ایس پی رینالہ انعام الحق نے پولیس پارٹی کے ہمراہ گرفتار کیا ڈی ایس پی رینالہ انعام الحق نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے یادرہے چند روز قبل وحیدالدین نامی شخص کو گولیاں مارکر قتل کردیا گیا تھا اور مرحوم نے اپنے نزاعی بیان میں کہاتھا کہ اسے ایڈیشنل سیشن جج عبدالجبار نے گولیاں ماری ہیں جس کے بعد وہ جاں بحق ہوگیا تھا.
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبدالجبار کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیاملزم کا جسمانی ریمانڈ علاقہ مجسٹریٹ امبر علی نے دیا .
ملزم کو 7 اپریل کو دوبارہ پھر علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا.
