dpo okara meeting with kisan board 530

اوکاڑہ،معاشی ترقی میں کسانوں کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈی پی اواطہراسماعیل

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی میں کسانوں کا کردارریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن روڈ بلاک کرنے کی اجاز ت ہر گز نہیں دی جائے گی کسانوں کے مسائل ترجیح بنیاد وں پر حل کرنے کے لیے ضلعی پولیس ان کے ساتھ مکمل تعاون کر یگی بلا جواز مقدمات کے اندراج کو روکنے کے لیے تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو واضح ہدایات کردی گئی ہیں ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان بورڈ پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفدکی قیادت سنیئر نائب صدرمیا ں فاروق جیو یکا، جنر ل سیکرٹری شوکت علی چدھڑاور تحصیل صدر میاں عمر اصغر جیویکا نے کی وفد نے ڈی پی اواطہر اسماعیل کو محکمہ واپڈ ، ریونیواورانتظامیہ سے متعلق اپنے مسائل حل کرنے کی درخواست کی ڈی پی او اطہر اسماعیل نے کسان بورڈ پاکستان کے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اورکہا کہ ان کے خلاف بلاجواز مقدمات کا اندراج نہیں ہو گاجبکہ کسانوں کے خلاف کسی بھی مقدمہ کے اندراج سے قبل معاملے کی مکمل چھان بین کی جائیگی کسان بورڈ پاکستان کے وفد نے یقینی دہانی کروائی کہ ہم قانون کی بالا دستی پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کو تیار ہیں جس پر ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل نے کہاکہ کسان خوش حال ہوگا تو ملک میں خوشحالی آئیگی کسان بورڈ پاکستان کے وفد نے جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ڈی پی او اطہر اسماعیل کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر انسپکٹر انویسٹی گیشن ملک تصور ، انسپکٹر سیکیورٹی راؤ صفدر علی اور ڈپٹی پی آر او علی اکبر بھی موجو دتھے۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.