اوکاڑہ ،امیر جماعت اسلامی ضلع رضوان احمد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی نفاذ اور اسلامی پاکستان بنانے کے لئے دینی جماعتوں کو متحد کر رہے ہیں ، دینی جماعتوں کا اتحاد ہی ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں متحدہ مجلس عمل میں شامل دینی جماعتوں کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس سے عبدالسمیع اوکاڑوی ، شمس الحق گیلانی ، قاری عاشق فریدی ، حبیب اللہ چوراہی اور غضنفر شاہ نقوی نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے انتخابات میں عوام شریف النفس ، صاحب کردار ، بے داغ ماضی کے حامل اور دیانتدار امیدوارن کو ووٹ دیں ، انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل ان شاء اللہ ایک قوت بن کر ابھرے گی اور ملک پاکستان میں اسلامی نفاذ اور اسلامی پاکستان بنا کر دم لے گی ۔
