dpo press release 530

اوکاڑہ،ملک وقوم کیلئے قربانیاں دینے والی فورس کا کپتان ہونے پر فخر ہے،ڈی پی او حسن اسد علوی

اوکاڑہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے طیب سعید شہید پولیس لائن میں پولیس افسران و ملازمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایسی فورس کا کپتان ہوں جس نے ملک و قوم کے لیے اپنی شاندار خدمات دیکر ہمیشہ کے لیے عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔ ہم عوام کی جان و مال اور عزت کے محافظ ہیں اور ہمیں یہ فخرہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں عوام کی خدمت کی ذمہ داری سونپی ہے ۔ اور ہمیں یہ اپنے قول و فعل سے ثابت کرنا ہو گا اور انشاء اللہ ہم کریں گے۔مجھے پتہ ہے کہ پولیس کی ڈیوٹی بہت زیادہ ہے لیکن اگر عبادت اور خدمت سمجھ کر کی جائے تو کچھ بھی نہیں ۔ جس طرح آپ لوگوں نے اپنی خوشیوں کی قربانی دیکر عوام کی جان و مال کی حفاظت کی ہے قابل تحسین ہے ۔اس موقع پر ڈی پی اواوکاڑہ نے مزید کہا کہ میں سلام کرتا ہوں اپنے شہیدوں کو جنہوں نے عوام کی طرف آنے والی گولیاں اپنے سینوں پر کھائیں اور عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی خاطر مسکراتے ہوئے قربان ہو گئے ۔ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ پولیس فورس کے ادنی ٰ سے ادنیٰ ملازم اور اعلیٰ سے اعلیٰ عہدہ پر فائزآفیسرز کا کردار مثبت ہوتو اس کا اثرمعاشرہ پر بھی مثبت ہوتا ہے یہ بات انہوں نے طیب سعید شہید پولیس لائنز میں معروف سکالر قاسم علی شاہ کے لیکچر کے حوالے سے خطاب میں کی لیکچر کا اہتمام انہوں نے خصوصی طورپر پولیس ملازمین اور افسران کے ذہنوں میں مثبت تبدیلیوں کے لیے کیاتھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں