اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے پولیس فورس کی کارکردگی میں بہتری کاباعث بنتے ہیں جنہیں عوام کے مسائل کا گراس روٹ لیول تک کا علم ہوتا ہے جن کی تجاویز اور شکایات کاازالہ میری اولین ترجیح میں شامل ہے تا کہ ضلع بھر کے شہریوں کو اس امر کااحساس ہوتا رہے کہ ان کی جان ، مال اور عزت محفوظ ہے ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس میں پارلیمانی نمائندوں سے ایک اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چودھری ندیم عباس ربیرہ،میاں محمد منیر ،رائے نور محمد کھرل،ملک علی عباس کھوکھر،جاوید علاؤالدین اور نمائندگان سعد اجمل اور محمد احمد نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا جاوید علاؤالدین نے کہا ہے کہ پولیس گشت کے بہتر نتائج برآمد ہورہے ہیں گشت کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کومن مانی کرنے کے مواقع محدودسے محدود تر ہوتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے کرائم میں بھی کمی واقع ہورہی ہے چودھری ندیم عباس ربیرہ نے کہا ہے کہ سید والا پل سے آمدو رفت ہونے کی وجہ سے راوی پار سے سماج دشمن عناصر داخل ہوجاتے ہیں اور مجرمانہ کارروائیاں کر کے فرار ہوجاتے ہیں جب کہ ضلع اوکاڑہ کی پولیس کی کارکردگی پر اثر پڑتا ہے اس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں پر ایک خصوصی ناکہ لگا دیتے ہیں تا کہ ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھی جا سکے اس کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ فیصل آباد اور ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب کی پولیس سے رابطہ کرکے اس طرف بھی ایسا انتظام کر دیاجائے گا اجلاس میں پارلیمانی نمائندوں کی آراء او ر تجاویز کو ریکارڈ کرنے اور اس کوعملی شکل دینے کے لیے سیکیورٹی انچارج راؤ صفدر،ریڈر حاجی نذیر ، پی اے ندیم عباس اور اسسٹنٹ پی آر او علی اکبر بھی موجود تھے ۔
