depalpur police opration against drugs 619

اوکاڑہ،منشیات فروشوں کےخلاف گھیرا تنگ،متعدد گرفتارکرلئے گئے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے ہماری نوجوان نسل کے کھلے دشمن ہیں جو اپنے چند سکوں کی خاطر ہماری قوم کی بنیادیں کھوکھلی کرنے پر تلے ہوئے ہیں ان سے کسی قسم کی رو رعائت نہیں برتی جائے گی انہوں نے ضلع بھر کے پولیس افسران اور ملازمین کو حکم دیا ہے کہ وہ پوری جانفشانی کے ساتھ منشیات کے دھندہ کی بیخ کنی کے لئے دن رات ایک کر دیں منشیات فروشوں کے لئے ضلع اوکاڑہ کی زمین تنگ کر دی جائے منشیات کے خلاف جاری مہم میں ایس ایچ ا وصدر اوکاڑہ اعجاز احمد ڈوگر اور ایس ایچ اوسٹی دیپالپور فرخ شہزاد نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزمان اشرف عرف اچھو لنگڑا 2130گرام چرس ، اکرم 1950گرام چرس ، صابراں بی بی 1850گرام چرس ، شاہد 325گرام چرس، بلاول ، سجاول ، افتخار اور بینامین سے 167لیٹر دیسی شراب اور چالو بھٹی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر دیا ۔منشیات فروشوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچانے پر ڈی پی او اطہر اسماعیل نے دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں