اوکاڑہ ،پاکستان کسان بورڈ پنجاب کے صوبائی صدرر شوکت چدھڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے زراعت کا مستقبل مخدوش ہو چکا ہے زراعت کا شعبہ تباہی کی جانب جا رہا ہے زرعی اجناس کی قیمتیں انتہائی کم ہیں جبکہ مارکیٹ میں زرعی ادویات ،کھا د ،بیج انتہائی مہنگی اور جعلی مل رہی ہیں گنا کا ریٹ جو سرکاری رکھا گیا ہے اس کے مطابق حکومت ادائیگیاں کروانے میں ناکام ہو چکی ہیں موجودہ صنعت کار اور حکمران چیمبر آف ایگریکلچر کے قیام مٰں اس وقت سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان کسان بورڈ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے شوکت چدھڑ نے کہا کہ کاشتکاروں کے ٹیوب ویلوں کے بل بجلی میں سالانہ تین سے چار ارب کی زائد اوور بلنگ سے کسانوں کی کمرٹوٹ چکی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت کاشتکارا ور کسان سخت پریشان حال ہیں اور خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت نے پاکستان کسان بورڈ کے مسائل کو حل نہ کیا تو کسان بورڈ احتجاج پر مجبور ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پاکستان کسان بورڈ جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اس موقع پر ضلعی صدر چوہدری محمد عرفان بھنڈاری ، سینئر صحافی مظہر عباس چوہدری اور ضیاء الحق لکھوی نے بھی خطاب کیا علاوہ ازیں صدر سلیمانکی حاجی غلام احمد ، تحصیل صدر دیپالپور میاں جنید مرتضیٰ جوئیہ ، اور چیئرمین تحصیل دیپالپور میاں جلیل احمد جوئیہ بھی موجود تھے.
