اوکاڑہ میں موٹر وے پولیس کی فرض شناسی نےچارگمشدہ بچوں کو انکے والدین سے ملوایا.واقعہ کچھ یوں ہوا کہ موٹروے پولیس نے چار کمسن بچوں کو کسی بڑے کے بغیراکیلے قومی شاہراہ سڑک پرپیدل چلتے دیکھا جس پر پولیس نےانہیں روک کر پوچھ گچھ کی گئی توبچوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ والدین سے جیب خرچ مانگتے تھے تووہ انہیں کہتے تھے کہ کما کر لاؤ پھر تمھیں خرچہ دیں گے جس پر آخر کار تنگ آکرکمائی کے لیے لاہورجارہے ہیں۔موٹروے پولیس کو ملنے والےان چار بچوں میں تین سگے بھائی اور کزن شامل ہے۔موٹروےپولیس کے مطابق بچوں کی عمریں 6سال سے 10دس کے درمیان ہیں۔بعد ازاں موٹروے پولیس نے بچوں کو ان کے والدین کے سپرد کردیا جنہوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بچے کئی گھنٹوں سے لاپتہ تھے۔موٹروے پولیس نے بچوں کے والدین کواس یقین دہانی کے ساتھ بچے واپس کئےکہ وہ آئندہ نہ صرف بچوں کے جیب خرچ کا دھیان رکھیں گے بلکہ انکی تعلیم وتربیت پر بھی توجہ دینگے۔
