اوکاڑہ میں منڈی احمد آباد کے قریبی علاقے پرمانند کا رہائشی محنت کش میاں خاں اپنے گھر کے کمرے میں بیٹھا تھا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے بوسیدہ مکان کی چھت اچانک گرگئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور طبی امدادکے لیے لے جاتے ہوئےراستہ میں دم توڑگیا متوفی چھ بچوں کاباپ بتایاجاتاہے اورگھرکاواحد کفیل تھا چھ معصوم بچوں کے باپ کی اچانک ناگہانی وفات پرہرآنکھ اشکبار ہےاورعلاقہ بھرمیں سوگ کا سماں ہےعلاقے کے مکینوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے متوفی کے بچوں کی پرورش کی ذمہ داری اٹھانے اوراسکی اہلیہ کی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے.
