اوکاڑہ،میعاری تعلیمی ادارے قومی ترقی میں کلیدی کردارادا کرتے ہیں،کمشنرساہیوال عارف انور بلوچ

اوکاڑہ،کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ معیاری تعلیمی ادارے قوموں کی ترقی اور عروج میں مہمیز کا کردار ادا کرتے ہیں کیڈٹ کالج اوکاڑہ نے مختصر عرصہ میں شاندارروایات کو فروغ دیا ہے یہاں کے طالب علم پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج اوکاڑہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر ، پرنسپل کیڈٹ کالج کمانڈر شمیم اختر،ایکسین بلڈنگ حافظ عبد القادر سمیت تمام متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کیڈٹ کالج میں 88KWسولر سسٹم کا افتتا ح کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں جدید سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے کیڈٹ کالج اوکاڑہ کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا.
commisioner sahiwal arif anwar baloch visits okara cedit
انہوں نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز کریں اور اساتذہ کرام نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں راہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی پر بھی بھر پور توجہ دیں ۔پرنسپل کیڈ ٹ کالج کمانڈر شمیم اختر نے کیڈٹ کالج میں داخلہ پالیسی ،تعلیمی بہتری کے لئے اقدامات ،ہاسٹل مینجمنٹ ،کیڈٹ کالج کی سیکیورٹی اور مستقبل قریب کے تعمیراتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔بعد ازاں کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کیڈ ٹ کالج اوکاڑہ کے اکیڈمک بلاک ،نئے تعمیر شدہ جناح ہاؤس،ہاسٹل ،کیڈٹ میس،کچن،کینٹین،باربر شاپ سمیت دیگر حصوں کا دورہ کیا قبل ازیں کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ کی کیڈٹ کالج میں آمد پر کیڈٹس نے گارڈ آف آنرز پیش کیا اس موقع پرکمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے سرسبز و شاداب پاکستان مہم کے سلسلہ میں کیڈٹ کالج میں پودا بھی لگایا۔
commisioner sahiwal arif anwar baloch visits okara cedit

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button