world,s white can day held in okara 527

اوکاڑہ،نابینا افراد کے عالمی دن پر سماجی تنظیموں کی جانب سے یوم سفیدچھڑی منایا گیا

اوکاڑہ ،نابیناؤں کے عالمی دن کے حوالے سے ضلع بھر میں سماجی تنظیموں سپیشل ایجوکیشن سکولوں میں یوم تحفظ سفید چھڑی منایا گیا۔تفصیلات کے مطابق نابیناؤں کے عالمی دن کے سلسلہ میں یوم تحفظ سفید چھڑی کے موقع پرالخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد ،پیرنٹس اینڈ ٹیچر زایسوسی ایشن ،قومی وسماجی تحریک موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز (ماڈا)،محکمہ سوشل ویلفیئر ،گورنمنٹ گنج شکرسپیشل ایجوکیشن سکول،گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول رینالہ خورد میں سیمینار منعقد ہوئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی ورکر انجینئرمحمد اعظم بھٹی ،سید ندیم مقصود جعفری ،سوشل ویلفیئرآفیسر محمد عارف جج ،محمد مظہررشید چودھری ،میڈیکل ویلفیئر آفیسراشتیاق احمد خاں،ڈاکٹر ظفراقبال ودیگر نے کہا کہ نابینا افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں .یوم سفید چھڑی منانے کا واحد مقصد یہ ہے کہ اس سے لوگوں کو آگاہی حاصل ہو اور وہ عام زندگی میں سفید چھڑی تھامے ہوئے افراد کی مدد کریں اور انکی تعلیم وتربیت کرکے روزگار کے بہترین مواقع فراہم کئے جائیں مقررین نے کہا کہ حکومت نے نابیناؤں کی فلاح وبہبود کے لئے کئی اہم اقدامات کیئے ہیں لیکن ابھی بھی بہت سے جگہوں پر نابیناؤں کی بہتری کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے جن میں سرکاری محکمہ جات میں نابیناؤں کی رہنمائی کے لیے خصوصی کاؤنٹرز کا قیام ،یوٹیلیٹی بلز میں خصوصی رعایت کا دیا جانا، گورنمنٹ پرائیویٹ ادارہ جات میں نابینا افراد کے لیے ریمپ کا بنایا جانا،ریلوے ٹرین اور بسوں وغیرہ میں سہولیات کا فراہم کرنا ضروری ہے سوشل ویلفیئر آفیسر محمد عارف جج نے کہا کہ حکومت پنجاب نابینا افراد کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ان کو مستقل اور پائیدار بنیادوں پر مالی امداد سمیت تین فیصد سرکاری ملازمت میں کوٹہ،ٹیکس کی چھو ٹ اورسفری سہولتیں بہم پہنچائی جا رہی ہیں حکومت پنجاب خصوصی افراد بالخصوص بصارت سے محروم افراد کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے . بصارت سے محروم افراد کو وی آئی پی کا نام دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں