live stock okara news 580

اوکاڑہ،نامعلوم نوجوان نے نہر میں کود کر خودکشی کرلی،تاحال نعش برآمد نہ ہوسکی

اوکاڑہ(خبر نگار)نا معلوم نوجوان نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر زمان پارک کے قریب نہر ایل بی ڈی سی میں چھلانگ لگاتے خود کشی کر لی ریسکیو ٹیم نے نا معلوم نوجوان کی نعش کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ریسکیو انچارج اوکاڑہ ظفر اقبال کے مطابق زمان پارک کے قریب سے گزرتے ہوئے ایک سیکورٹی گارڈ نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع کی کے ایک نا معلوم نوجوان ایل بی ڈی سی نہر میں کود گیا ہے جس پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نا معلوم ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کے لیے ریسکیوذرائع کے مطابق آپریشن شروع کر دیا گیاہے تاہم ابھی تک ڈوبنے والے نوجوان کے کسی عزیز نے ان سے رابطہ نہیں کیا اور ڈوبنے و الے نوجوان کی تلاش کا کام جاری رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں