dc okara visits moke excersize in bari do aab 423

اوکاڑہ،ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئےنہرباری دو آب پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی زیرنگرانی موک ایکسرسائز

اوکاڑہ,ڈپٹی کمشنررضوان نذیر نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کی مطلوبی استعداد کار کے مطابق سروس ڈیلیوری وقت کی اہم ضرروت ہے ہر محکمہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لئے ایکشن پلان بنائے۔ کسی بھی ناگہانی آفت اور مشکل حالات میں لوگوں کی جان و ما ل کو بچانے کے لئے سرکاری ادارو ں کی مربوط کاوشوں کی جانچ ،باہمی ربط و رابطہ اور پورے استعداد کار کو بروئے کار لانے کے لئے موک ایکسر سائز بہترین طریقہ کار ہے ریسکیو 1122کے زیر اہتمام لوئر باری دو آب پر ہونے والی موک ایکسر سائز میں تمام متعلقہ اداروں کی کار کردگی لائق تحسین ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نہر لوئر باری دو آب پر ریسکیو 1122کی جانب سے کی جانے والی موک ایکسر سائز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ریسکیو 1122کے جوانوں نے سیلاب کی صورت حالات اور لوگوں کو ان کے سامان اور مال مویشیوں سمیت ریسکیو کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ۔نہر میں ریسکیو 1122کے جوانوں نے موٹر بوٹس کے ذریعے ڈپٹی کمشنررضوان نذیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے محکمہ لائیو سٹاک ،محکمہ صحت ،ایدھی ویلفیئر ،محکمہ زراعت ،محکمہ سول ڈیفنس ،بلدیہ اوکارہ ،فائر بریگیڈ سمیت متعلقہ محکموں کے امدادی سٹالز کا بھی معائنہ کیا انہوں نے ہدائیت کی کہ کسی بھی ایمرجنسی سے نپٹنے کے لئے تمام ادارے بھر پور تیاریاں کریں اور تمام ضروری مشینری کو بھی چالو حالت میں رکھیں ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے سرکاری اداروں کے افسران اور محکموں کو دی جانے والی تربیت اور سیلابی صورتحال سمیت دیگر آفات سے نمٹنے کے لئے تیاریوں سے متعلق بتایا انہوں نے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کے انخلاء اور ان کے کیمپوں میں عارضی قیام اور عارضی رہائشوں کے بنائے جانے اور دیگر انتظامات سے متعلق بھی بریفنگ دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں