اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ ہر انسان کے لئے اسوہ حسنہ ہے اور انسان کو اسی سر چشمہ ہدایت سے رہنمائی مل سکتی ہے ۔قرآن کریم اور نبی کریم ﷺ کی سنت دین کی اساس ہے جو شخص ان کی پیروی کرے گا وہ دنیا اور آخرت میں فلاح پائے گا ۔اللہ تعا لی کا یہ خاص فضل کر م ہے کہ اس نے ہمیں نبی کریم ﷺ کی امت میں پیدا فرمایا اور ایمان کی دولت سے سر فراز کیا ۔نبی کریم ﷺ کی تعلیمات تمام دنیا کے لئے قیامت تک ہدایت کا سر چشمہ ہیں ہمیں اپنے روز و شب سیر ت طیبہ کی روشنی میں سنوارنے کے لئے کوشاں رہنا چاہیے تاکہ اللہ تعا لی کے اس فضل و کرم سے فیض یاب ہو سکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول رینالہ خورد میں سیر ت النبی ﷺکا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سیر ت النبی ﷺکانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی سطح پر محفل میلاد اور سیر ت النبی ﷺکانفرنسوں کے انعقاد کے لئے بھی تمام اقدامات کئے گئے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالجز رینالہ خورد گرلز سیکشن میں ہونے والی سیر ت النبیﷺ کانفرنس کے موقع پر نعت خواں طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے.
ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ سنت النبیﷺ کے مطابق زندگی گزارنے میں دنیا اور آخرت کی بھلائیاں ہیں اور ہمیں عید میلاد النبی ﷺ کی ہر تقریب میں عقیدت و احترام اور نبی کریم ﷺ سے دلی محبت کا اظہار اس انداز میں کرنا ہے کہ ہمارے ہر عمل سے الفت و عقیدت حد درجہ ادب ظاہر ہو۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں محفل میلاد کی تقریب میں شرکت کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر مریم خاں،سپرنٹنڈنٹ جیل نور حسن بگھیلا ، ماہر تعلیم پروفیسر عطاء الرحمان ،پرنسپل کیڈٹ کالج کمانڈر شمیم اختر ،صدر انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق نے خطاب کیا ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ پوری کائنات کے لئے سراپہ رحمت بن کر تشریف لائے اس دنیا کو امن و آشنی کا گہوار ہ بنانے کے لئے ہمیں حضو ر اکرم ﷺ کے طریقوں کوا پنانا ہے ان کی تعلیمات پر عمل کرنا ہے اور ایک سچا مسلمان بننا ہے آپؐ کے ہر عمل کی پیروی ہمیں دنیا اور آخرت میں سر فراز کرے گی بعد ازاں انہوں نے جیل میں ہسپتال اورخواتین کے وارڈ کا معائنہ کیا اور اسیران میں مٹھائی تقسیم کی ۔
