صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع اوکاڑہ سید زاہدشاہ گیلانی نے نوازشریف کیساتھ 37سالہ رفاقت ختم کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اس کا اعلان انہوں نے اپنا ڈیرہ چن پیر پر پرہجوم پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کو اپنی زندگی کے بہترین 37سال دئیے مگر انہیں ہر سطح پر مسلسل نظرانداز کیا گیا ان کا کہنا تھا مگر وہ چپ رہے اور برداشت کرتے رہے کیوں کہ مسلم لیگ ہمارے خون میں ہے.انہوں نے کہا 1981ء میں نوازشریف نے ہمارے گھر میں کھانا کھایا تب سے ابتک ہر حال میں ہم ان کیساتھ کھڑے رہے مگر ہمارے ذاتی تعلقات کو بھی اہمیت نہ دی گئی.
