اوکاڑہ کے گاؤں کھجور والا میں پچاس سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔متوفی مرزا کھوکھر کی موت کی ابتدائی وجہ جو سامنے آئی ہے وہ گھریلو ناچاقی بتائی جارہی ہے۔مرزا کھوکھر کی موت کے بعد اس کی جو تصویر سامنے آئی ہے اس میں وہ مسلم لیگ نواز کا سرگرم رکن دکھائی دے رہا ہے۔مرزا کھوکھر کے اہل خانہ نے کسی بھی قسم کی کاروائی سے انکار کردیا ہے۔
