dpo okara news 529

اوکاڑہ،نواز شریف پر بزدلانہ حملہ مخالفین کی واضع شکست کا ایک ثبوت ہے،شیخ لیاقت علی

اوکاڑہ ،مسلم لیگ ن کے وائس چیئرمین بلدیہ شیخ لیاقت علی نے کہا ہے کہ نواز شریف پر بزدلانہ حملہ مخالفین کی واضع شکست کا ایک ثبوت ہے جو میدان میں مقابلہ نہیں کر سکے اب وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ لاہور کے جامعہ نعیمیہ میں جو واقعہ اس سے یہ حقیقت عیاں ہوگئی ہے کہ نواز شریف کے مخالفین نے ایک بزدلانہ کوشش کی ہے جس سے نوا زشریف کی مقبولیت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوسکتی اور نواز شریف کا مقابلہ کرنے کی ان کی سکت ختم ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی سوچ کے حامل سیاسی میدان میں ہی مقابلہ کرتے ہیں لیکن اوچھے ہتھکنڈوں پراترآنا واضع کرتا ہے کہ یہ لوگ نوا زشریف کا انتخابات ، جلوسوں اور دیگر سیاسی میدانوں میں مقابلہ نہیں کر سکتے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ایسے واقعات سے اپنی منزل کوکھوٹا نہیں کرے گی اور نہ ہی اس نوعیت کے فعل کا جواب دے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں