ch fiaz zafar ne kaha hai k next govt bhi n league ki ho gi 565

اوکاڑہ،نواز شریف کو کسی عہدہ کی ضرورت نہیں وہ کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں،چوہدری فیاض ظفر

اوکاڑہ ،پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صوبائی رہنما چودھری فیاض ظفر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کسی عہدہ کی ضرورت نہیں وہ کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اپوزیشن کے پاس الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں حکومت مخالف جماعتیں جتنی مرضی سازشیں کر لیں ناکامی ان کا مقدر رہے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے اوکاڑہ کے سنیئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر احمر شہزاد ،شاہد جمیل ،محمد ثمران ،اظہر شیخ اور قیصر ناگی بھی موجود تھے چودھری فیاض ظفر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کابیانیہ عوام نے صدق دل سے قبول کر لیا ہے جس کی وجہ سے اب انہیں کسی عہدہ یا اسٹیمپ کی ضرورت نہیں ہے وہ وزیر اعظم نہیں ہیں تو بھی عوام کے لئے وہ وزیر اعظم ہیں اور اسی طرح آج وہ مسلم لیگ ن کے صدر نہیں ہیں لیکن پھر بھی حکم ان کو ہی چلے گا انہوں نے کہا کہ جو شخصیت پاکستان کے کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن بن جائے اس کو مائنس کرنا اور اس کا سوچنا احمقانہ فعل قرار پائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بات اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ اپوزیشن کے پاس صرف اور صرف الزام تراشی ہے جس کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا عوام ان الزامات کو اپنے ووٹ کی طاقت سے بار بار مسترد کر رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ(ن) ہی بنائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں