اوکاڑہ،پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر راؤ ایاز الکریم نے کہا ہے کہ نواز شریف کے سیاسی ڈی این اے میں آمریت ہے وہ کبھی بھی نظریاتی نہیں ہوسکتے وہ جب بھی موقع ملا امیر المومنین بننے کو خواب پوار کرنے کی کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے مقامی صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف خو دکو نظریاتی کہتے نہیں تھکتے جب کہ کوئی دوسرا ان کونظریاتی تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سیاسی ڈی این اے میں آمریت بھری ہوئی ہے اس لئے نظریاتی ہوناتو دور کی بات ہے وہ جمہوری بھی نہیں ہو سکتے ان کوجب بھی موقع ملا تو وہ اپنا خواب پورا کرنے کی کوشش کریں گے جس میں وہ پاکستان کے امیر المومنین بننا ہے ۔
