hackers hacked account a youg man 353

اوکاڑہ،نوسربازوں نے نوجوان کو پانچ لاکھ روپے سے محروم کردیا

اوکاڑہ کی بستی سردار ٹاؤن کے رہائشی ملازم رفاقت علی کیساتھ نوسربازوں نے بڑا فراڈ کرتے ہوئے اس کی کل پونجی سے محروم کردیا ہے.رفاقت علی کا کہنا ہے کہ اسے چندروز قبل موبائل نمبر 03401907482سے کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ حبیب بنک کے ہیڈ آفس کراچی سے بات کررہاہے اور سیکیورٹی مقاصد اور اکاؤنٹس کو اپ ڈیٹ کرنے کی غرض سے صارفین سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں ۔لہٰذا آپ بھی اے ٹی ایم کارڈ اور بنک اکاؤنٹ سے متعلق معلومات دیں تاکہ آپ کے بنک اکاؤنٹ کو محفوظ کیاجاسکے۔میں نے معلومات فراہم کردیں جس پر مجھے بتایا گیا کہ آپ کا ڈیٹا اپ ڈیٹ ہوچکا ہے ۔لیکن اس کے بعد میں جب بنک سے رقم نکلوانے کیلئے گیا تو میرا اکاؤنٹ بالکل خالی ہوچکا تھا اور اس میں موجود چالاکھ بہتر ہزار روپے نکالے جاچکے تھے ۔رفاقت علی ڈائریکٹر جنرل کو کاروائی کیلئے درخواست بھیج دی ہے۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.