اوکاڑہ،نہر باری دو آب میں کارجاگری،باپ بیٹی جاں بحق،دوشدید زخمی

اوکاڑہ میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹرک کے ساتھ ٹکراتے ہویے نہر لوئرباری دو آب میں گر گئی کار میں ایک بچی سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد سوار تھے واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے دوافراد بنیامین اورعمیرکو زندہ نکال لیا جبکہ باپ شہبازجو کہ ایک سکول ٹیچر تھےاورانکی پانچ سالہ بیٹی جاں بحق ہو گئے دونوں کی نعشوں اور گاڑی کو ریسکیو ٹیموں نے نہر سے نکال لیا ہے عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار کارجو بے قابو ہو گئی تھی پہلےایک ٹرک سے ٹکرائی اور بعد ازاں نہر میں گر گئی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے مرنے والوں کا تعلق اوکاڑہ کے نواحی علاقے چارجی ڈی سے بتایا جا رہا ہے زندہ بچ جانے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button