اوکاڑہ ،پولیس افسران اور جوانوں نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے تین بچوں ، دو خواتین اورڈرائیور سمیت چھ افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کی طرف سے پولیس افسران کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعام کا اعلان ترجمان پولیس کے مطابق راؤ سکندر روڈ جو کے ایل بی ڈی سی نہر کے ساتھ گزرتاہے پرایک تیزرفتار مہران کار اچانک بے قابو ہوکر نہر میں جاگری اور پانی میں ڈوب گئی عین اسی وقت طیب سعید شہید پولیس لائنز سے ڈی ایس پی لیگل افتخار احمد اپنے عملہ اے ایس آئی محمداختر ،ڈرائیور عبد الوحید اور گین مین کے ہمراہ اتفاقاًگزر رہے تھے جب انہوں نے دیکھا کہ کوئی گاڑی نہر میں جا گری ہے تو فور اًپولیس افسران اور جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نہر میں چھلانگیں لگا دیں اور تمام افراد جن میں تین بچے ، دو خواتین اورڈرائیور کو باحفاظت نکا ل لیا نہر میں گرنے والی گاڑی میں گوجرانوالہ کے رہائشی افراد سوار تھے جوکہ ایک بارات کے سلسلہ میں اوکاڑہ آئے تھے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اوکاڑ ہ موقع پر پہنچ گئے ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہاکہ ایسے پولیس ملازمان پولیس فورس کے لیے باعث فخر ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کی اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے انسانیت کے تحفظ کے لیے اپنی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا میرے لیے یہ بات قابل فخر ہے کہ ضلع اوکاڑہ کی پولیس فورس میں ایسے افسر اور جوان موجود ہیں متاثرین میں عبدالحفیظ ،کرن ، سمیت تمام افراد کو ریسکیو 1122کے ذریعے فور ی طور ہسپتال بھجوایا گیا جہاں پر انہیں ابتدائی طبی امدادکے بعد روانہ کر دیا گیا ۔
