dpo okara janzeb nazir 462

اوکاڑہ،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے جرائم میں کمی ہوئی،ڈی پی او جہانزیب نزیر

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل پیرا ہونے سے جرائم کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے ضلع بھر کے پولیس افسران نیشنل ایکشن پلان کے تمام قوانین کے مطابق عملدرآمد کروائیں یہ بات انہوں نے تمام تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز سے خطاب کرتے ہوئے کہی پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے ایک اجلاس میں ضلع بھر کی امن وامان کی صورتحال اور کرائم کنٹرول کےلیے تمام ایس ڈی پی اوز سے تجاویز طلب کیں بعدازاں نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے کہا کہ کوئی بھی پولیس افسر اس حوالے سے سستی اور غفلت کا مظاہر ہ نہ کریں۔ گزشتہ روزتھانہ بصیرپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پرملزمان سراج اور نور احمد کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیاجبکہ تھانہ راوی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے والے ملزمان ناظم ، کاشف اور شاہد کو گرفتا رکرتے ہوئے مقدمات درج کرلیے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں