dpo umer saeed malik on happy new year night 361

اوکاڑہ،نیوائیرنائٹ پر قانون کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہوگی، ڈی پی اوعمرسعیدملک

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمر سعید ملک نے کہا کہ کرسمس کا تہوار الحمداللہ خیر و عافیت سے گز رگیا انشااللہ اسی طرح نیوائیرنائٹ کے موقع پر بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کےلیے حتمی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں محب وطن پاکستا نی ہیں اوراقلیتوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے پاکستان میں بسنے والی تما م اقلیتوں نے ارض پاک کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار اداکیا ہے۔نیو ائیر نائٹ کے موقع پر8سو سے زائد پولیس افسران واہلکاروں کو سیکیورٹی ڈیوٹی کےلیے تعینات کیا گیا ہے۔ضلع بھر میں سرچ آپریشن کے ساتھ ساتھ سپیشل ناکہ بندی ، داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی ون ویلنگ ،ہلڑبازی اورلاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امیتاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے ضلع بھر میں ون ویلنگ کے خلاف سخت کرےک ڈاؤن کا حکم دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں