اوکاڑہ،مسلم لیگ ن کے رہنما اکبر علی خاں نے کہا ہے کہ ن لیگ کا ورکر اورسپورٹر بہت مضبوط ہے ن لیگ کی اصل طاقت پاکستان کے غیورعوام اور وفا دار کارکن ہیں آئیندہ انتخابات میں تمام شازشوں کو روندتے ہوئے ن لیگ دوبارہ اقتدار میں آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹ دی پریس کے دوران کیا ، اس موقع پر غلام نبی ملک بھی موجود تھے، اکبر علی خاں نے کہا کہ ن لیگ ملکی استحکام و ترقی اور عوامی خوشحالی کی جدو جہد کر رہی ہے جس کا وژن پاکستان کے خطے کی مضبوط معاشی قوت بنانا ہے ن لیگ پر الزام لگانے والے اپنی کتاب کے اوراق کھولیں عوام کو ان اوراق پر لکھا سنائیں کہ یہ اندھیروں میں ڈوبا پاکستان دہائیاں دے رہا تھا ، معیشت کا پہیہ جام ہو چکا تھا ، قومی ادارے زبوں حالی کا شکار تھے۔ ن لیگ کی قیادت نے 2013ء میں عوامی طاقت سے اقتدار سنبھالا تو ملکی صورت حال کسی چیلنج سے کم نہیں تھی مگر ن لیگ کی قیادت اپنی کہنہ مشق ٹیم سے قائداعظم کے پاکستان کو قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر بنانے کے لئے عملی اقدامات کرکے آج کے پاکستان کے بارے میں قوم کا بچہ بچہ ن لیگ کی عملی خدمت کا معترف ہے عوام سابقہ حکمرانوں کی بے سروسامانی اور موجودہ حکومت کی خدمت کو بھول نہیں پائیں گے عوامی عدالت کا فیصلہ ملک کے کونے کونے میں گونجے گا ن لیگ آئیندہ انتخابات میں دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں مزید تیزی لائے گی ۔
