live stock okara news 433

اوکاڑہ،ن لیگ کی جعلی خدمات کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے،اشرف خان سوھنا

اوکاڑہ،تحریک انصاف کے امیدوار پی پی 189اوکاڑہ سٹی محمد اشرف خاں سوہنا نے کہا ہے کہ ن لیگ کامیابی کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ان کی جعلی خدمات کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے تحریک انصاف کے جھنڈے تلے متحد ہو رہے ہیں آ ئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی نوشہ دیوار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر سازی مہم کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی انتھک جدوجہد سے قوم کو شعور ی اور فکری طور پر متحد کر دیا ہے عوام اب ملک وقوم کو حقیقی ترقی و خوشحالی کی طرف لے جائے گی تحریک انصاف اقتدار میں آکر پسے ہوئے طبقے اور بدحال کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی تاکہ پسا ہوا طبقہ عزت سے برسر روزگار ہو سکے اور سونا اگلتی دھرتی پر لہلہاتی فصلیں کسانوں میں خوشحالی لانے کے ساتھ ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کا سبب بھی بن سکے تحریک انصاف اپنی افرادی قوت اور قومی وسائل پر زیادہ سے زیادہ انحصار کرکے ملک کو قرضوں کی لعنت سے پاک کرنے کی پالیسیاں مرتب کرے گی تاکہ ہمیں غیر ملکی قرضوں پر کم سے کم انحصار کرنا پڑے داخلی اور خارجی پالیسیوں کو اس جدت سے مرتب کریں گے کہ ہمارے اقوام عالم سے تعلقات بھی مضبوط ہوں اور داخلی طور پر بھی امن کی فضا ء قائم رکھ سکیں گے انہوں نے کہا کہ قوم تحریک انصاف کے دور میں انقلابی تبدیلیاں دیکھے گی جس سے ملک وقوم کے وقار میں اضافہ ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں