jamat islami liaqat baloch 494

اوکاڑہ،وسائل کی لوٹ کھسوٹ اور کرپشن نے پاکستان کو مقروض ملک بنایا ہے،لیاقت بلوچ

اوکاڑہ،جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن اور وسائل کی لوٹ کھسوٹ نے پاکستان کو مقروض اور اس کے عوام کو ذلیل و خور کرکے رکھ دیا ہے اپنے اقتدار کو قائم رکھنے کے لئے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی ڈکٹیشن پر چلنے والے حکمران پاکستان کے عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ان خیالات کا اظہار وہ امیر جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل ضلع اوکاڑہ کے صدر چوھدری رضوان احمد کی قیادت میں ملنے والے وفد سے دوران ملاقات کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے غیر ملکی آقا ؤں کی خوشنودی کے لئے 22کروڑ عوام کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں اور خود قربانی دینے کے بجائے عوام کی رگوں سے خون کا آخری قطرہ نچوڑنا چاہتے ہیں اگر حکمران اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی کردیں اور لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک سے واپس لے آئیں تو وطن عزیز موجودہ بحرانی کیفیت سے نکل سکتا ہے مگر غریب عوام سے کوئی غرض نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ حکمران اور اپوزیشن نورا کشتی کھیل کر عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں ملک پاکستان کو باصلاحیت اور دیانتدار قیادت کی اشد ضرورت ہے عالمی قوتیں پاکستان کی نظریاتی پہچان کو ختم کرنے کی سازشیں کررہی ہیں،حکومت ہٹ دھرمی اور ضد پر قائم رہی تو عوام کا ٹھا ٹھیں مارتا ہوا سمندر سٹر کوں پر آئے گا کراچی سے لے کر خیبر تک کے عوام تیاری پکڑ چکے متحدہ مجلس عمل کی کال پر عوام کی حکمرانوں سے فیصلہ کن جنگ ہو گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں