mazhar sahi 689

اوکاڑہ،وطن عزیزکی تعمیروترقی کاانحصارتعلیمی شعبہ کی ترقی پرہے،مظہرساہی

اوکاڑہ ،وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی کاانحصارتعلیمی شعبہ کی ترقی پرہےتعلیم کسی بھی قوم کے احساس و شعور کو جلا بخشتی ہےسیاسی ومعاشی قوت بننے کا رازبھی تعلیم یافتہ افراد اوراقوام کے پاس ہےتعلیمی شعبہ کی ترقی میں سماجی رہنماؤں کا بڑھتا کردارقابل تعریف ہےان خیالات کا اظہار گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں پام گارڈن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.پروگرام کےمہمان خصوصی اولمپیئن و بانی رہنماپاکستان تحریک انصاف مظہرساہی تھےپرنسپل کالج ہذا ظفرعلی ٹیپو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہم سماجی شخصیت مظہرساہی کے شکر گزار ہیں جوکالج کی تعمیروترقی میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے پام گارڈن کا قیام عمل میں لائے انہوں نے کہا کہ دنیا میں بالادستی قائم رکھنے والے ممالک کا راز تعلیمی شعبہ کی ترقی میں پنہاں ہے جہاں شرح خواندگی ننانوے فیصد سے سو فیصد تک ہے ،سیاسی و سماجی رہنماؤں کا فرض ہے کہ وہ ایسے پروگراموں سے عوام کو روشناس کرائیں جو حکومت کے ذریعہ تعلیمی، اقتصادی و سماجی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے بنائی گئی ہوں مہمان خصوصی مظہرساہی نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لیئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے انہوں نے ذاتی حثیت میں طلبہ کے لیئے اسکالر شپ اورساہی ایوارڈ کا اعلان کیا اور ہر سال بورڈ یا یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو ایک لاکھ روپے اورساہی پلاٹینیم ایوارڈ ،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو ساہی گولڈن ایوارڈ اور پچاس ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو ساہی ایوارڈ اور پچیس ہزار روپے دیے جائیں گے اس موقع پر ساہیوال بورڈ ایف اے کے سالانہ امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم عدنان خان اور سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والے ساجد علی کو کالج ہذا کی جانب سے شیلڈز پیش کیں جبکہ اساتذہ کرام پروفیسرمحمد ریاض خان ،اختر علی ،راؤ شاہد تصور،پروفیسر نذر محمد چودھری،شاہد علی،محمد افتخار سیال،محمد سلیم چودھری ،حافظ عثمان غنی ،خالد جاوید مترو ،حافظ راشد یعقوب،محمد شاہد،رضا اللہ حیدر ،سماجی شخصیت ڈاکٹر شمیم الحق ،انسپکٹر اشتیاق چوہان ، جرنلسٹ محمد مظہررشید چودھری کو کالج ہذا کی جانب سے خصوصی شیلڈز دی گئیں بعد ازاں سیاسی وسماجی شخصیت مظہرساہی نے پام گارڈن کا افتتاح کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں