ehsas kafalat program in okara depalpur renala khurd,www.okaradiary.com 519

اوکاڑہ،وفاقی حکومت کے پروگرام احساس امداد کی رقوم کی فراہمی شروع

کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاوَن سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے احساس امداد پروگرام کے تحت رقوم کی فراہمی شروع کردی گئی ہے جس کے تحت ہر مستحق خاندان کو بارہ ہزارروپے فراہم کئے جارہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی نے اے ڈی سی شاہ میر علی کو پروگرام کیلئے فوکل پرسن مقرر کیا ہے ڈپٹی کمشنرعثمان علی کا کہنا ہے کہ تمام سنٹرز پر مردوں کے بیٹھنے کیلئے مناسب جگہ کے اہتمام کیساتھ ساتھ کرونا سے بچاوَ کیلئے احتیاطی تدابیر کو بھی اپنا یا جارہا ہے کسی کو بھی اپنے بچون کو ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ علاوہ ازیں ہرسنٹرز پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پولیس بھی موجود ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع اوکاڑہ میں کل اٹھارہ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر مستحقین میں رقم کی تقسیم جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دیپالپور میں نو،اوکاڑہ میں چھ اور رینالہ خورد میں تین سنٹرز کام کررہے ہیں ۔

سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف میاں کلیم اللہ ڈولہ نے بتایا کہ زیادہ رش سے بچنے کیلئے مستحقین کو تین فیز میں امداد دی جائے گی ۔ پہلے مرحلے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل خواتین کورقوم دی جارہی ہیں ۔ دوسرے مرحلے میں لاک ڈاوَن سے براہ راست متاچرہ افراد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ تیسرے فیز میں 8171پر بھیجے گئے میسجز میں مستحق سمجھے جانیوالے افراد کو شامل کیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ امداد کیلئے رقم لینے کیلئے جانیوالی خواتین کرونا سے بچاوَ کیلئے اھتیاطی تدابیر کا از حد خیال رکھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں