اوکاڑہ،ون ویلنگ کے شوق نےدونوجوانوں کو موت کی وادی میں پہنچادیا
اوکاڑہ اوورہیڈبرج پرون ویلنگ نے دو نوجوانوں کی جان لے لی۔دونوں نوجوانوں کی عمر پندہ سے بیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہےجو اوکاڑہ اوورہیڈبرج پر ون ویلنگ کرتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے۔دونوں نوجوانوں حمزہ اور عاقب کو فوری طور پرڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ دونوں آپس میں گہرے دوست تھے اور پہلے بھی ون ویلنگ کرتے رہتے تھے.تاہم اس شوق کا نجام موت کی صورت میں نکلا.موت کی اطلاع پردونوں نوجوانوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی.