ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار نامعلوم کار کی موٹر سائیکل کو ٹکرکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار پیچھے سے آتے ٹرک کے نیچے آگئےجس کے باعث خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ مرد کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو نے ہسپتال منتقل کردیا ۔دوسرے حادثے میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں زیر تعمیر چھت کی شٹرینگ کھولتے ہوئے چھت گرنے سے فیصل آباد کا رہائشی مزدورممتاز ولد منظور جان کی بازی ہار گیاجس کی نعش ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ میں منتقل کردی گئی ہے۔اسی طرح اوکاڑہ بائی پاس پر ٹرک الٹ جانے کی وجہ سے ڈرائیور سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو نے فوری ہسپتال منتقل کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ ممکنہ طور پر ڈرائیور کی نیند کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
