okara,sher garh accidents 7 injured 1 killed 515

اوکاڑہ،ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت سات افراد زخمی،ایک جاں بحق

اوکاڑہ میں آج مختلف ٹریفک حادثات میں سات افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ایک شخص جان کی بازی ہارگیا.اس سلسلے میں ایک ایکسیڈنٹ 50/2Lکے قریب ہوا جب چار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا.دوسراحادثہ نیشنل ہائی وے پرہوا جہاں ایک ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو روند ڈالا جس سے موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا جبکہ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا.تیسرا خونی ایکسیڈنٹ حجرہ روڈ پر پیش آیا جب 23 ڈی کا رہائشی ساٹھ سالہ غلام رسول نامعلوم کار کی زد میں آکر زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھا.جبکہ یہاں بھی کارڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں