Rescue 1122 walk in okara jahaz chowk 481

اوکاڑہ،ٹریفک حادثات میں متاثر ہونے والوں کےعالمی دن کے موقع پر واک کا اہتمام

اوکاڑہ،ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122 ) ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی طرف سے ٹریفک حادثات کے لاکھوں متاثرین کی یاد کا عالمی دن منایاگیا اس سلسلہ میں ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر قیادت ریسکیواسٹیشن سے جہاز چوک تک واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹریفک حادثات میں متاثر ہونے والے افراد کے لواحقین، ٹریفک پولیس، ریسکیو والینٹررز اور ریسکیو اہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرا قبال نے کہا کہ اس دن کومنانے کا مقصد ان تمام لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جو حادثات میں اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بروقت مدد فراہم کرتے ہیں جن میں ریسکیورز، پولیس اور میڈیکل سے وابستہ لوگ شامل ہیں اور عوام الناس میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ ٹریفک کے قوانین کو اپناتے ہوئے ٹریفک حادثات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ ریسکیو1122 ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں ضلعی حکومت اور کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کی مدد سے ریسرچ کرتے ہوئے حادثات کی روک تھام میں اپناکردار ادا کرے گی اور لوگوں میں آگاہی دے کر حادثات میں کمی لانے کی کوشش کرے گی۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.