traffic awareness seminar in okara 664

اوکاڑہ،ٹریفک قوانین سےآگاہی پرسیمینار اورتقریری مقابلے کا اہتمام

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے کہا ہے کہ طلباء اور عوام میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کی وجہ سے کئی جانوں کو تحفظ مل سکتا ہے اور ہمارے بہت سے بچوں کویتیمی کی زندگی گزارنے سے بچایاجاسکتاہے بہت خوشی ہے کہ عوام اتنی بڑی تعداد میں آج ےہاں موجود ہیں صرف یہاں پر جمع ہونا ہی کامیابی نہیں بلکہ کامیابی یہ ہے کہ جو آگاہی یہاں سے لے کر جار ہے ہیں اس سے آپ کیا فائدہ اٹھا تے ہیں تمام بچے اپنے گھر والوں کو اپنے دوستوں کو ٹر یفک قوانین سے آگاہ کریں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سے کسی بھی معاشرے کے نظم و ضبط کی پہچان ہو تی ہےیہ آگاہی مہم کا آخری سیشن نہیں بلکہ یہ سلسلہ جاری و ساری رہیگا آئندہ مہم عام شاہراہوں تک وسیع کی جائے گی اور اس مہم میں ہم سکولوں کے بچوں کو بھی شامل کریںگے اس میں حصہ لےنے والوں کو سپیشل کارڈ جاری کریں گے پولیس کی طاقت کا اصل سرچشمہ عوام کا ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹ کونسل ہال میں منعقدہ ٹریفک قوانین آگاہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی سی اوکاڑہ مریم خان نے بھی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی آگاہی ایک موثر اور قابل تعریف اقدام ہے اتنے اہم موضوع پر پروگرام کروانے پر ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر خان اور ڈی ٹی او کو مبارک باد اور بہت بہت خراج تحسین پیش کرتی ہوں کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے روکنے پر ڈی ٹی او نے بہت سختی کی ہے اس آگاہی مہم کو ےہاں پر نہیں روکنا چاہیے تمام سکولوں کی اسمبلی میں اور تمام سمینار تک یہ پیغام پہنچا جائے گا سمینار سے عوامی نمائندوں طارق ارشاداور سیلم صادق نے بھی خطاب کیا۔ٹریفک آگاہی سمینار میں مختلف سکولوں کے بچوں او ر بچیوں کے درمیان تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا تقریب کے اختتام پر اول ،دوئم اور سوئم پوزیشن لےنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں