additional Ig punjab traffic police 584

اوکاڑہ،ٹریفک قوانین پرعملدرآمد سے سفر کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے،طارق عظیم خان

اوکاڑہ،ایڈ یشنل ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب طارق عظیم خان نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کر مکمل عمل پیرا ہوا محفوظ سفر کی ضامن ہے ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع روکنے کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی سے اجتناب اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنا سکتا ہے ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے آگاہی مہم کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر اوکاڑہ کے لان میں منعقدہ ٹریفک آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد نجی این جی او کے ہیڈ خورشید خوشحالی اور ٹریفک پولیس اوکاڑہ کی مشترکہ کاوش سے کیا گیا تھا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر طارق جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس اوکاڑہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کے لیے کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں کمی لانے ا ور انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے سکولوں کالجز کی سطح پر ٹریفک پولیس ورکشاپس منعقد کروا رہی ہے جس میں نوجوانوں کو ہیلمٹ کی پابندی کرنے اور ٹریفک قوانین پر مکمل عمل پیرا ہونے کی تلقین کی جاتی ہے ایڈیشنل ڈی آئی جی ٹریفک طارق عظیم خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب کلیم امام ، ڈی آئی جی ٹریفک صاحبزادہ شہزاد سلطان کے احکامات کی روشنی میں صوبہ بھر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ڈسٹرکٹ سطح پر سیمینار کروانے کا مقصد شہریوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس پنجاب ڈسٹرکٹ سطح پر انسانی جانوں کو محفوظ بنانیا ور ٹریفک حادثات میں کمی کے لیے تمام ممکنہ وسائل برؤے کار لا رہی ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا بھی ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم میں ہمارا ساتھ دے طارق عظیم نے مجموعی طور پر ٹریفک پولیس اوکاڑہ کی کار کردگی کو سراہا بعد ازاں بہتر کار کردگی کے حامل افسران وملازمین کو تعریفی اسناد دی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں