اوکاڑہ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے افراد کے خلاف مقدمات درج
اوکاڑہ ڈائری
پیٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑہ کی جانب سے دوران سفر غفلت لاپرواہی و تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیوران کیخلاف گھیرا تنگ تین ملزمان گرفتار مقدمات درج کرلئے گئے۔ ہائی ویز پر ٹریفک حادثات کی وجہ سے ہونے والے قیمتی انسانی زندگیوں کے ضیاع کی ہرممکن روک تھام اور انسانی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر پیٹرولنگ پولیس سجاد محمد خاں ٹکا کی خصوصی ہدایات کے مطابق پیٹرولنگ پولیس ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کی جانب سے متعدد کاروائیوں کے دوران ضلع بھر کی مختلف شاہراؤں پر دوران سفر ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور تیز رفتاری کے مرتکب ملزمان1-محمد امیر ولد محمد خان ڈرائیورشہروز ڈالہ کے خلاف تھانہ گوگیرہ2-ولی محمد ولد رفیق ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی کے خلاف تھانہ حجرہ شاہ مقیم3-ذبیرولدمنشاڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی کے خلاف تھانہ صدر دیپالپور درج رجسٹر کرواکر ملزمان کو مال مقدمات سمیت پولیس تحویل میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔