okara police news 388

اوکاڑہ،ٹریفک قوانین کی پابندی شہریوں کی قیمتی جانوں کےتحفظ کاباعث بنتی ہے،ڈی ایس پی ٹریفک طارق جاوید

اوکاڑہ،ڈی ایس پی ٹریفک طارق جاوید نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرانے سے شہریوں کی قیمتی جانوں کوتحفظ حاصل ہو پاتا ہے اس لئے ٹریفک پولیس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کی قیادت میں مستعدی ، تندہی اور چوکس ہوکر اپنے فرائض انجا م دے رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس نے ان شہریوں کے خلاف قانون کا نفاذ کیا ہے جو کسی بھی وجہ سے ٹریفک کے ضوابط کوپس پشت ڈال دیتے ہیں گذشتہ ماہ 338چالان کئے گئے جس کی مد میں 71ہزار دو سو روپے کے جرمانے ہوئے جب کہ 168ڈرائیور حضرات کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اسی طرح 331گاڑیوں کو بند کردیاگیا چھوٹی عمر کے بچوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر115چالان کئے گئے اور 21کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ڈرائیور نے اپنی گاڑیوں اور خود مختلف خلاف ورزیاں کیں جس پر 9گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل یا منسوخ کر دئے گئے انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس قوانین کے نفاذکے لئے محض چالان ، گرفتاری یا گاڑیوں کوبند کرنے کے عمل تک محدود نہیں ہے بلکہ شہریوں کوآگاہی کے لئے بھی پروگرام ترتیب دیتی رہتی ہے جس کے لئے 665ہینڈبل، 30بینرز اور بورڈ،اور 9مختلف نوعیت کے لٹریچر ڈرائیور ز اورشہریوں کو فراہم کئے گئے جب کہ آگاہی کے لئے سیمینارز،ٹریفک واک اور ٹریفک ڈے منانے کا بھی اہتمام کرتے رہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں