اوکاڑہ،ٹریفک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ

ایس پی پٹرولنگ پولیس سید ندیم عباس کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس اوکاڑہ ان ایکشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث گذشتہ ماہ کے دوران درجنوں ملزمان گرفتار کئے 60مقدمات درج کروائے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی۔ایس۔پی پٹرولنگ اوکاڑہ نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس ضلع بھر میں جرائم کی روک تھام اور عوا م الناس کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے ہمہ وقت بر سرپیکار ہے۔ گزشتہ ماہ میں فورس کی جانب سے ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشوں ،تیز رفتاری،غیرمعیاری گیس سلنڈروں کے استعمال والی گاڑیوں ،جعلی وبوگس نمبرپیلیٹس والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوںکے خلاف تھانوں میں مختلف جرائم کے60مقدمات کااندراج عمل میں لایا گیا،ڈی ایس پی سجادمحمد خاں ٹکا نے اپنے خیارات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہائی ویز پر امن وامان کی صورت حال کوبہتر ویقینی بنانے کے لئے موثر گشت اور قانون شکنی کرنے والے افراد کے خلا ف بھر پورکارروائیاں ناگزیرہیں فورس ۔ایس۔پی /پی ایس پی پٹرولنگ لاہور۔سید ندیم عباس کی سربراہی میں دستیاب کردہ بھر پور وسائل کواستعمال کرتے ہوئے روڈیوزرز کی ہرممکن مدد و حفاظت کویقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button