اوکاڑہ میں ستگھرہ کے نواحی گاؤں فوجیاں والا کے قریب ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابوہو کر ایک رکشہ کو ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں رکشہ میں سوار دوافراد مو قع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن میں سے ایک مرنے والے کی شناخت محمد علی کے نام سے ہو ئی حادثہ میں ایک خاتون سمیت تین افراد کے شد ید زخمی ہو نے کی اطلاع ملی ہے حادثہ کی اطلاع پاتے ہی ریسکیو1122جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا.
