okara,syed zafaryab haider on agriculture 903

اوکاڑہ،پاکستان کی خوشحالی کسان کی خوشحالی سےجڑی ہے،سیدظفریاب حیدر

اوکاڑہ ،ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ پنجاب سید ظفر یاب حیدر نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحال سے براہ راست جڑی ہوئی ہے کسان خوشحال ہوگا تو زرعی شعبہ ترقی کرے گا جس سے ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا ہمیں کسانوں کے مفاد کو اولین ترجیح دینا ہے کسان کو اس کی پیداوار کا بہترین معاوضہ ملے ،اسے بہترین بیج اور معیاری کھاد زرعی ادویات مناسب نرخوں پر دستیاب ہوں تاکہ ہمارا کسان اپنی محنت سے بہترین نتائج دے سکے تمام محکمے اگر کاشتکار کی سہولت ،آسانی اوررہنمائی کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیا ر کریں گے تو ہم کسان کی مدد کرنے کے قابل ہو سکتے ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت توسیع اوکاڑہ کے زیر اہتمام چک نمبر 14/1AL ضلع اوکاڑہ میں فصل کپاس کی کاشت کے سلسلہ میں آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں کثیر تعداد میں شریک ہونے والے زمیندار وں کو فصل کپاس بارے مختلف حکومتی منصوبوں بارے آگاہی دی اور کھادوں پر دی جانے والی سبسڈی بارے تفصیل سے بتایا ۔بعد ازاں محمد فاروق جاوید چوہدری ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن ،ڈپٹی ڈائرکٹر زراعت توسیع اوکاڑہ چوہدری شہباز اختر اورراؤ اشفاق ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ساہیوال ڈویژن نے بھی زمینداروں کو کپاس کی جدید پیداوار ی ٹیکنالوجی بارے بتایا اورعلاقہ کے مطابق بہترین پیداوار کی حامل اقسام کی خصوصیات،طریقہ کاشت کھادوں کی ضروت و اہمیت بارے مفصلاََ آگاہ کیا ۔سید ظفر یاب حیدر نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ جدید زراعت کے فروغ کے لئے محکمہ زرا عت کی راہنمائی حاصل کریں ۔بعد ازاں سید ظفر یاب حیدر نے مختلف چکوک میں کپاس کی چھڑیوں کو الٹ پلٹ کر اس میں سے گلابی سنڈی کی تلفی کے لئے جاری مہم کا بھی معائنہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں