پاک رینجرز نےکامیاب کارروائی کرتے ہوئے زیرو پوائنٹ کے نزدیک موضع ٹاہلی باگڑ سےچار اسمگلر گرفتارکرلئے ہیں جبکہ ان کے قبضےسے چار کلو ہیروئن،موبائل فونز،مختلف نیٹ ورکس کی سمیں اور دیگر مشکوک سامان بھی برآمدہوا ہے برآمد ہ ہیروئن کی قیمت عالمی منڈی میں لاکھوں روپے ہے.کارروائی رینجرانسپکٹر اکرام کی قیادت میں کی گئی اورگرفتار اسمگلروں اقبال،آفتاب،افضل،اورغلام صابر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.
