اوکاڑہ پولیس نے اگرچہ پتنگ بازی پر پابندی کے فیصلے کی وجہ سے کئی اقدامات کئے ہیں اور گزشتہ دنوں اس سلسلے میں آپریشن کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار بھی کیا تھا مگر اس کے باوجود آج اوکاڑہ میں دھاتی ڈور نے اپنا کام دکھا دیا جس میں ایک شکص تو جان سے ہاتھ دھوبیٹھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا پہلا واقعہ اس وقت پیش آیا جب تیس سالہ نوجوان فہیم احمد فیصل آباد روڈ پر اوورہیڈ برج پر اپنے موٹرسائیکل پر اپنے گھر جارہاتھا کہ تیزدھار تار اس کے گلے کو کاٹ کر گزرگئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اسی طرح دس سالہ طلحہ بھی گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوگیاجسے ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے. عوام نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ پتنگ بازی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے.
