okara maikite flying act ki khilaf warzi 608

اوکاڑہ،پتنگ فروشوں اور پتنگ اڑانے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ڈی پی حسن اسد علوی

اوکاڑہ، ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ پتنگ بازی کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گی پتنگ فروشوں اور پتنگ اڑانے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ضلع بھر کے انیس تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اس پر مکمل عمل درآمد کے احکامات صادر کیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ،اے ایس پی نوشیر وان چانڈیو ،ڈی ایس پی چوہدری ریاض بھی موجود تھے ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ اوکاڑہ اور اس کی دیگر تحصیلوں میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کو منع کرنے کے لیے تھانوں کی حدود میں اعلانات کروائے جانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ جس گھر کی چھت سے پتنگ اڑے گی اس گھر کے سربراہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں سے کسی کو کھیلنے کی قطعی اجازت نہیں دی جا سکتی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کے لیے ایگل اسکواڈ کی ٹیموں کو بھی گشت کو موثر بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ جس علاقہ میں پتنگ بازی نہ رکی اس علاقہ کے ایس ایچ او کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں