اوکاڑہ،پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی،دھاتی ڈوراورپتنگوں سمیت دو گرفتار

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ پتنگ فروش کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں کیوں کہ یہ لوگ اپنے چند سکوں کی خاطر بے گناہ شہریوں کے قتل کے ذمہ دار ہوتے ہیں ان سے کسی قسم کی رور عائت نہ کی جائے پولیس ترجمان کے مطابق ان خیالات کااظہا رانہوں نے تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ میں پتنگ فروشوں کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں کامیابی پر کیا ایس ڈی پی او ندیم افضال اور تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او جاوید خان نے مشترکہ طور پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل کے حکم کوعملی جامعہ پہنانے کے لئے حکمت عملی ترتیب دی جس کے مطابق پولیس نے چھاپہ مار کر دو پتنگ فروشوں کوگرفتار کرلیا اور ان سے بھاری تعدادمیں پتنگیں اور ایک بڑی تعداد میں دھاتی ڈور قبضہ میں لے لی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے امید ظاہر کی کہ دیگر ایس ایچ اوز او رپولیس افسران بھی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button