اوکاڑہ،پسند کی شادی پر تنازعہ،احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا

سینئر سول جج کی عدالت کے باہر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے رشتے داروں کے درمیان ہاتھا پائی لڑکی کے کزن اور وکیل نے الزام عائد کیا ہے کہ ندیم نامی لڑکے نے ان کی لڑکی سے پہلے شادی کی جو گھریلو ناچاقی کی وجہ سے لڑکی عظمی بی بی نے بذریعہ عدالت خلع لےلیا جوکہ یونین کونسل سے موثربھی ہوگیا۔مگراس کے بعد بھی لڑکے اورلڑکی کی خفیہ ملاقاتیں جا ری رہیں اور آخرکار لڑکی دوبارہ لڑکے کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی جس پر لڑکی کے بھائی نے تھانہ شاہبھورمیں ایک ایف آئی آر بجرم 496A ملزم ندیم کے خلاف درج کرائی آج پولیس لڑکی کا 164 کا بیان کروانے عدالت لائی وہاں پر موجود لڑکی کے رشتے داروں نے ہنگامہ آرائی۔اور ہاتھا پائی شروع کر دی لڑکی کے وکیل راؤ اشرف کا کہنا تھا کہ ایک لڑکی کو پہلے طلاق ہو چکی ہو تو اس کا 164 کا بیان ریکارڈ نہیں ہو سکتا اسی لڑکے کے ساتھ دوبارہ نکاح قانون کی خلاف ورزی ہے حالات خراب ہونے پر عدالت نے پولیس طلب کر لی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا اور لڑکے اور لڑکی کو بحفاظت عدالت سے نکال کر لے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button