پنجاب ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجنئیرزکےصدر وقاص جاوید اور سیکریٹری جنرل صدام حسین، قاسم علی اور عیسیٰ جنجوعہ نے ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران نے اوکاڑہ ڈائری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجنئیرز کو بھی خیبرپختونخواہ حکومت کی طرز پرمراعات و سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے تنخواہوں میں بنیادی تنخواہ کا ڈیڑھ گنا ٹیکنیکل الاؤنس دلوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے.
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس سے قبل لاہور پریس کلب میں بھی ایک کانفرنس کی تھی جس میں محکمہ ایریگیشن، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ،پی اینڈ ڈی اور سی اینڈ ڈبلیو کے انجنئیرز نے شرکت کی تھی.تمام محکموں کے نمائندگان کا مطالبہ تھا کہ حکومت نے انتخابات سے قبل دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگایا گیا تھا اور عوام کو باور کروایا گیا تھا کہ عمران خان آکر ایک ایسے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے جہاں سب کو برابر حقوق حاصل ہونگے اور اب اس وعدے کو پورا کرنے کا وقت ہے.انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے انجنئیرز کی تنخواہوں میں فی الفور اضافے کامطالبہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بارہا درخواستوں کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی عملی اقدام دیکھنے میں نہیں آیا اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نا مانے تو ہم شدید احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے اور کام چھوڑ ہڑتال کریں گے.
