گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ضلع اوکاڑہ کا دورہ کیاوزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اوکاڑہ میں اپنے دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ میں ایمرجنسی بلاک،ہیپاٹائیٹس ٹرٹمنٹ سنٹر،سی ٹی سکین اور موبائل ہسپتال کا افتتاح کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دورحکومت میں ہزاروں ترقیاتی کام کرکے دکھائے ہیں مگر سندھ کو محرومیوں میں دھکیلنے والے ہم پر تنقید کررہے ہیں جن کو قوم آئندہ الیکشن میں مسترد کردے گی ۔پاکستان کی باشعور عوام جانتی ہے کہ کس نے ان کیلئے کیا کچھ کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی آئندہ بھی کرتے رہیں گے پنجاب میں صحت کی سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں آئندہ موقع ملا تو انشااللہ ضلع اوکاڑہ کو ایک نیا ہسپتال دیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ دوسرے لوگ گالی گلوچ اور الزام تراشی کی سیاست کرتے رہے اور ہم کام کرتے رہے ۔اپنی تقریر کے دوران انہوں نے عمران خان اور زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے شعر بھی پڑھے
سچی عزت ملتی ہے صرف کام سے
کچھ نہیں ہوتا نیازی کے الزام سے
لگاکر تماشا مداری گئے
نیازی اور آصف زرداری گئے
یادرہے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی اوکاڑہ آمد کے سلسلے میں گزشتہ دوہفتوں سے ضلعی انتظامیہ منتظر تھی اور ہر روز ان کی آمد کی تیاریاں کی جارہی تھیں یوں ان کی آمد پر انتظامیہ نے بھی سکھ کا سانس لیا اس موقع پر ایم این اے ریاض الحق جج،ایم این اے راؤمحمداجمل خان،ایم این اے شفقت حسین ربیرا ،ایم پی اے جاوید علاؤلدین اور سیدرضاعلی گیلانی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
