اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ پولیس فورس اپنے منصبی فرائض خوش اسلوبی سے اداکر ے تو شہریوں کو امن و امان کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ایک غلط تفتیش کسی کے پورے خاندان کوتباہ حال کر سکتی ہے یہ بات انہوں نے سٹی رینالہ اور ڈی ایس پی رینالہ آفس کے معائنہ کے بعد کہی ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او حسن اسد علوی نے سٹی رینالہ کے تفتیش کا ریکارڈ کا چیک کیا تو انہوں نے ایس آئی کوناقص تفتیش کاذمہ دار پایا جس پر انہوں نے محمد حنیف کو فوری طور پر معطل کردیاانہوں نے تھانہ کی حدود میں امن و امان کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ خود احتسابی کے عمل سے گذرنے والے پولیس افسران کی کارکردگی قابل تحسین ہوتی ہے اپنے فرض کو پوری ایمانداری سے ادا کیاجائے تو خدا اور اس کی مخلوق کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے جس کی جزا اللہ تعالیٰ اس دنیا اور آخرت میں دیتا ہے ڈی ایس پی رینالہ کے آفس کامعائنہ کرتے ہوئے انہوں نے ا ن کی کارکردگی کوسراہا او ر ہدایت کی کہ علاقہ میں گشت کو زیادہ سے زیادہ مو ثر کیاجائے انہوں نے پل جوڑیاں او ر پل سید والہ کے ناکہ کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ دوسرے ضلع سے جرائم پیشہ عناصر اوکاڑہ ضلع میں گھس بیٹھیے کے روپ میں آتے ہیں جو یہاں کے امن کو برباد کرکے واپس چلے جاتے ہیں اگر ان دو ناکوں پر سخت چیکنگ کا نظام موجود رہے تو پورا ضلع کے عوام کو فائدہ ہوتا ہے اور پولیس کی اندرون ضلع بھی کارکردگی نمایاں ہوجاتی ہے انہوں نے ڈی ایس پی رینالہ کو کہاکہ پل جوڑیاں اورپل سید والا کے ناکہ کومستحکم کرنے کے لئے جن وسائل کی ضرورت ہے آگاہ کیا جائے۔
