اوکاڑہ،طیب سعید شہید پولیس لائنزمیں انٹی رائٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈسے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ پولیس فورس عوام کی محافظ ہے جواندرون ملک ہمہ وقت اپنے فرائض کے لئے مستعد ، چاک و چوبندرہتی ہے بہادرا فواج کے بعد پولیس پر ہی سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کے شہریوں کوتحفظ فراہم کرے اپنے حقوق کے لئے احتجاج کرنا شہریوں کوبنیادی حق ہے لیکن ہمار ا معاشرہ شدت پسند ہوچکاہے جس کی وجہ سے معمولی معمولی بات پربڑے بڑے ہنگامے شروع کردیے جاتے ہیں ایسے حالات میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ ہنگامہ آرائی میں شامل افراد کوبھی تحفظ دینا ہماری ذمہ داری ہے انٹی رائٹ فورس کے قیام سے پویس فورس اس قابل ہوگئی ہے کہ احتجاج کتنا بھی بڑا یا شدید ہو ا س کو بغیر کسی نقصان کے منتشرکیاجا سکتاہے ماضی میں احتجاج ختم کرنے کے دوران شہریوں کی ہلاکتیں یاہمیشہ کی معذوری کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں لیکن حالیہ تربیت کا مقصدہے کہ وقتی طور پر تو مظاہرین کوتکلیف دی جائے تاکہ وہ اپنے گھروں کولوٹ جائیں لیکن کسی کاقتل یا زندگی بھر کی معذوری نہ ہونے پائے انہوں نے کہاکہ افسوس کامقام ہے کہ مظاہرین اپنے قانونی حق کے لیے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں قومی املاک کونقصان پہنچا یاجاتا ہے روڈ بلاک کرکے طلباء ، ملازمین حتیٰ کہ مریضوں کو ان کے منزل تک کے جانے کے راستے کو بند کر دیا جاتا ہے اب پوری پولیس فورس کو فخر ہوگاکہ وہ جدیدانداز میں حاصل کردہ تربیت کے ذریعے مجمع خلا ف قانون کے شرکاء سے اس طرح نپٹے گی کہ سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے اس موقع پر انٹی رائٹ فورس نے جدید تربیت کااستعمال کرتے ہوئے کم سے کم نقصان اور گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کا عملی مظاہر ہ کیا اہم عمارت یا علاقہ میں مظاہرین کے داخل ہونے کی کوشش یاداخلے کے بعد حکمت عملی کے لئے مختلف فارمیشن،کھلے عام اجتماع کومنتشر کرنے کے لئے سپرے ،مشتعل مظاہرین کے طرف سے پتھراؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے روف فارمیشن ، آنسو گیس کااستعمال ،اہم شخصیت کی آمد پر محفوظ راستہ بنانے کاعملی مظاہر ہ کیاگیا اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل محمد ضیاء الحق ،ریزرو انسپکٹر عامر سلطان اور لائن افسرنورمحمد بھی موجود تھے۔
