ترجمان پولیس کے مطابق شبیر احمد اور عباس اپنے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر اپنے کھوہ سے جانب اللہ پور آرہے تھے جب پل جھنڈے والی کے قریب پہنچا تو اچانک تین کس نامعلوم ملزمان مسلح آتشیں اسلحہ موٹر سائیکل پر سوار تھے انہوں نے ہ میں اسلحہ کے زور پرروک کر موٹرسائےکل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تفیصلات کے مطابق اعلیٰ الصبح شبیر احمد نامی شخص سے تین کس نامعلوم اشخاص نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی ۔ اطلاع ملنے پر ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے دیپالپور تحصیل میں ناکہ بندی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہ ملزمان کو جلدازجلدگرفتار کیا جائے جس پر تھانہ صدر دیپالپور کی پولیس ٹیموں نے ملزمان کا تعاقب کیا جبکہ دوسری جانب سے ایک سکوڈ ڈاکوؤں کی تلاش میں نکل پڑی پولیس اور ملزمان کا آمنا سامنا راٹھ پل کے قریب ہوا ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی ملزمان قریبی فصل کماد میں گھس گئے پولیس نے کماد کھیت کو چاروں طرف سے گھیر لیا پولیس پارٹی نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت فائر کئے کچھ دیر بعد فائرنگ رکی تو پولیس پارٹی نے حفاظتی جیکٹ اور سرچ لائٹ کی مددسے ملزمان کی تلاش کی تو تھوڑے فاصلے پر ایک کس اسم ومسکن نامعلوم ڈاکو کی نعش پڑی تھی نعش کے قریب سے ایک عددرپیڑ12بوراور کار توس کا گاترا برآمد ہوا جس کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔ جبکہ دو ملزمان رات کی تاریکی کا فائد ہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت رمضان عرف فانی سکنہ امین آباد کے نام سے ہوئی جو قتل ،ڈکیتی کے درجن سے زائد مقدمات میں مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا ڈی پی او اوکاڑہ جہانز یب نذیر خان نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کےلیے ڈی ایس پی دیپالپور سرکل انعام الحق کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی جو تمام تر وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے نامعلو م ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائے گی ۔ ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر خا ن نے پولیس مقابلہ میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کو شابا ش دی ۔
